بیادگار تاج العرفان حضرت حکیم شاہ محمد طاہر عثمانی فردوسیؒ و حضرت حکیم شاہ منصور احمد فردوسیؒ؞؞؞؞؞؞خانقاہ مجیبیہ فردوسیہ کی مطبوعات کے آن لائن ایڈیشن کی اشاعت کا سلسلہ شروع ؞؞؞؞؞؞؞ اپنی تخلیقات ہمیں ارسال کریں ؞؞؞؞؞؞؞؞؞ آئینہ میں اشتہارات دینے کے لئے رابطہ کریں ؞؞؞؞؞؞؞؞؞

منگل، 21 اپریل، 2020

Home


آئینہ عرفان میں شامل مضامین کی مکمل فہرست کے لیے اوپر کلک کریں۔


ایک ضروری اطلاع
بسم اللہ الرحمٰن الرحیم
#####تمام اعزاء و اقرباء ، مریدین و متعلقین، محبین اور مخلصین خانقاہ مجیبیہ فردوسیہ ، سملہ ، اورنگ آباد (بہار) کو یہ انتہائی اہم اور ضروری اطلاع دی جاتی ھے کہ وبائی و مہلک کرونا وائرس (Covid 19) سے متعلق مرکزی و صوبائی حکومتوں کی جانب سے جاری ہدایات، طبی و احتیاطی تدابیر اور لاک ڈاؤن کے پیش نظر، محبوب الاولیاء حضرت مولانا الحاج شاہ محمد قاسم عثمانی فردوسی سملوی ۔۔۔۔ قدس سرہ۔۔۔۔کا پچھترواں(75واں) سالانہ فاتحہ جو 28 شعبان المعظم 1441ھ مطابق 23 اپریل 2020ء بروز جمعرات خانقاہ میں منعقد ہونے والا تھا، اسے ملتوی کیا جارہاہے، آپ تمام حضرات سے یہ درخواست بھی کی جاتی ہے کہ موجودہ حالات میں اکٹھا ہوکر یہ سالانہ فاتحہ کہیں نہ کریں ، اس کے لئے نہ کسی کے گھر جائیں اور نہ کسی کو اپنے گھر بلائیں۔ اور فی الحال مرکزی و صوبائی حکومتوں کی طبی اور احتیاطی تدابیر و ھدایات پر پوری طرح عمل کریں۔۔۔۔اللہ تعالیٰ ہم سب کو اپنے حفظ و امان میں رکھے اور راہ راست پر چلنے کی توفیق عطا فرمائے ۔۔۔آمین۔
منجانب
 شاہ محمد تسنیم عثمانی فردوسی سملوی
سجادہ نشیں 
خانقاہ مجیبیہ فردوسیہ 
سملہ، اورنگ آباد (بہار)

0 comments:

ایک تبصرہ شائع کریں